سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 300 روپے اضافہ

ویب ڈیسک
بزنس

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔
میڈیا کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 153 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4713 ڈالر اور فی اونس چاندی کی قیمت 75 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہونے کے سبب فی تولہ سونا 4لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 117 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی 200 روپے کے اضافے سے 7 ہزار984 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 171 روپے بڑھ کر 6ہزار 844 روپے ہوگئی۔
نمایاں خبریں
سونے کی اونچی اڑان ، فی تولہ 4 لاکھ 90 ہزار روپے سے تجاوز

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، نئی قیمت 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر

توانائی بحران: کاروباری مراکز ، مارکیٹس اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ، اعلان صوبے کریں گے

امریکا، ایران جنگ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
