علی لاریجانی و دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا ، ہزاروں افراد شریک

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

تہران: اسرائیلی حملوں میں شہید جانے والے علی لاریجانی سمیت اہم ایرانی رہنماؤں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فضا سوگ اور غم سے بوجھل رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق سیکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر افراد کی نمازِ جنازہ انقلاب اسکوائر پر ادا کی گئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
اسی روز امریکی کارروائی میں نشانہ بننے والے ایرانی بحری جہاز کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو آبدوز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔
ادھر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حملوں کا جواب غیر معمولی ہوگا، جبکہ صدر مسعود پزشکیان اور عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان ہلاکتوں کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔
نمایاں خبریں
ہم نے روزے اور جہاد ایک ساتھ جاری رکھا ، اللہ کا شکر ہے دشمن ٹوٹ چکا ہے ، مجتبیٰ خامنہ ای

امریکی صدر کی نیٹو ممالک پر تنقید ، کاغذی شیر قرار دے دیا

جاپان آبنائے ہرمز کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے، ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے مطالبہ

خلیجی ممالک میں عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ منائی جائے گی

ایرانی حملوں میں قطر کے سب سے بڑے گیس پلانٹ کو شدید نقصان
