LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

سحری میں توانائی بڑھانے والی غذائیں

سحری میں توانائی بڑھانے والی غذائیں

ویب ڈیسک

21-Feb-2026
|

صحت

سحری میں توانائی بڑھانے والی غذائیں

ایک صحت مند سحری کا بنیادی اصول یہ ہے کہ سحری کے وقت بہت زیادہ کھانے سے گریز کریں اور نہ اتنا زیادہ پانی پینا چاہیے کہ معدے پر بوجھ پڑے اور آپ دن بھر پریشان رہیں بلکہ صحت مند سحری کا مطلب ایسی غذا لینا ہے جو روزے کی حالت میں آپ کو دن بھر توانائی اور طاقت فراہم کرے تا کہ آپ اپنے روز مرہ کے کاموں کو توانائی اور قوت کے ساتھ انجام دے سکیں

سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ آپ سحری میں ایسی غذائیں کھائیں، جن سے آپ کا جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہ ہونے پائے۔ دماغ اور جسم کے لیے ایسی متوازن غذاؤں اور مشروبات کا استعمال کریں، جو آپ کو پورا دن صحت مند اور چاق و چوبند رکھ سکیں

کھجلہ پھینی

کھجلہ پھینی کو رمضان کی خاص سوغات مانا جاتا ہے، جس کے بغیر سحری ادھوری سمجھی جاتی ہے۔ میدے سے بنے کھجلہ اور پھینی کو دودھ میں ڈال کر کھانے سے روزے دار کو دن بھر توانائی ملتی ہے۔ کجھلہ اور پھینی کا شمار دیر سے ہضم ہونے والی غذاؤں میں ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس کو کھانے کے بعد روزےدار کو بھوک بھی کم لگتی ہے اور وہ پورا دن تندرست وتوانا رہتا ہے۔

فروٹ سلاد

سحری میں کھائی جانے والی غذا میں فروٹ سلاد کامتوازن استعمال بھی لازمی ہونا چاہیے۔ اگر دوران رمضان آپ وٹامن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال نہ کرپائے تو وٹامن کی کمی آپ کی صحت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ لہٰذا دوران رمضان اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی سحری میں ضروری غذائیت پر مشتمل تمام غذائیں موجود ہوں، جن میں ایک چھوٹا باؤل فروٹ سلاد کا بھی ہونا چاہیے۔

فروٹ سلاد میں فائبر سے بھرپور پھل مثلاً کیلے، سیب، آڑو اور ناشپاتی وغیرہ کا استعمال کریں، ان پھلوں کے استعمال سے آپ کا پیٹ زیادہ دیر بھرا رہتا ہے اور قبض بھی نہیں ہوپاتا۔

دال

دالوں کو ڈائٹری فائبر اور پروٹین فراہم کرنے والی غذاؤں میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ دالوں میں آئرن کی کثیر مقدار بھی پائی جاتی ہے۔ یہ مقدار جسم میں توانائی کی سطح بڑھانے کے لیے بے حد ضروری سمجھی جاتی ہے، لہٰذا اگر آپ سحری میں دالوں کا استعمال کررہے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ صحت بخش غذاؤں کی وافر مقدار لے رہے ہیں۔

کچی لسی

ماہرین غذائیت سحری میں کچی لسی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ کچی لسی پینے سے جسم میں نمکیات کی کمی پوری ہوتی ہے اور یہ بلڈپریشر کی کمی کی وجہ سے آنے والی نیند کو بھی دور بھگاتی ہے۔

دہی اور دودھ کا استعمال کریں

سحری ومیں دہی کا استعمال کرنے سے معدے کو فائدہ پہنچتا ہے، اس کے علاوہ گرمی کے روزوں میں دہی کا استعمال صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔

سحری میں ایک یا آدھا گلاس دودھ پی لیں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ دودھ کو روزانہ پینا ہے، کیونکہ ایک گلاس دودھ میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کا بہت بڑا ذخیرہ ہوتا ہے جو دن بھر آپ کو چست اور توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

نمایاں خبریں