بجٹ 2026-27 : تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس شرح 35 سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک
بزنس

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز کر دی گئی۔
ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 27۔2026 کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دیں-
بجٹ تجاویز میں یہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ تجاویز میں کہا گیا کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد کم کر کے 35 فیصد سے 30 فیصد کی جائے۔
اسی طرح، تنخواہ دارطبقے پر 9 فیصد سرچارج کو ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ایف پی سی سی آئی نے آئندہ بجٹ میں سپر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی نے آئی ٹی شعبے پر عائد 25 فیصد برآمدی ٹیکس کی شرح کو 2035 تک برقرار رکھنے، ایس ایم ای ٹرن اوورکی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے اور مینوفیکچررز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کو 29 سے کم کرکے 20فیصد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
نمایاں خبریں
شہدا اورغازی قوم کا فخر، دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان میں دو دہائیوں بعد آف شور ایکسپلوریشن کا باقاعدہ آغاز،توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت قرار

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 75 ہزار سے تجاوز

ایران امریکا مذاکرات پاکستانی ثالثی کے ذریعے جاری،امریکی نئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: اسماعیل بقائی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally