LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

بنوں میں موسلادھار بارش کے باعث حادثات ، 2 بچوں سمیت4 افراد جاں بحق 16 زخمی

بنوں میں موسلادھار بارش کے باعث حادثات ، 2 بچوں سمیت4 افراد جاں بحق 16 زخمی

ویب ڈیسک

13-Jun-2026
|

تازہ ترین

بنوں میں موسلادھار بارش کے باعث حادثات ، 2 بچوں سمیت4 افراد جاں بحق 16 زخمی

بنوں میں آندھی اور موسلادھار بارش سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث مختلف مقامات پر دیواریں، مکانات اور دکانیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد اور دو بچے شامل جبکہ زخمیوں میں4 مرد، 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ نقصانات کا مزید تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp