LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

پاک فوج کا بروقت آپریشن، چمن سیکٹر میں افغان جارحیت کا منصوبہ ناکام، متعدد طالبان ہلاک

پاک فوج کا بروقت آپریشن، چمن سیکٹر میں افغان جارحیت کا منصوبہ ناکام، متعدد طالبان ہلاک

ویب ڈیسک

25-Sept-2026
|

خاص خبریں

پاک فوج کا بروقت آپریشن، چمن سیکٹر میں افغان جارحیت کا منصوبہ ناکام، متعدد طالبان ہلاک

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں متعدد طالبان ہلاک ہو گئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق چمن سیکٹر میں پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر جارحیت کی کوشش کی گئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔ پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

رپورٹ کے مطابق پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیا میٹ کردیا۔

پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان جیسے مکار دشمن کی دراندازی کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

سیکورٹی فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp