LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

ڈیرہ بگٹی میں ضلعی چیئرمین کے گھر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 13 حملہ آور مارے گئے

ڈیرہ بگٹی میں ضلعی چیئرمین کے گھر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 13 حملہ آور مارے گئے

ویب ڈیسک

26-Sept-2026
|

پاکستان

ڈیرہ بگٹی میں ضلعی چیئرمین کے گھر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 13 حملہ آور مارے گئے

ڈیرہ بگٹی : بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کے گھر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، تاہم بگٹی امن فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید فضل خان سب ڈویژن میں گزشتہ شب شروع ہونے والی فائرنگ کا تبادلہ رات بھر جاری رہا۔ دہشت گردوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، جسے امن فورس نے ناکام بناتے ہوئے تعاقب کیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے بگٹی امن فورس کا ایک جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ بگٹی امن فورس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp