ٹنڈوآدم: بچوں کی بازیابی کے مطالبے پر خاتون کا تھانے کے سامنے احتجاج، خودسوزی کی کوشش

فاروق اعظم مغل

ٹنڈو آدم: جمن شاہ کی رہائشی خاتون سیما خاصخیلی نے اپنے چار بچوں کی مبینہ گمشدگی کے خلاف سٹی تھانے کے سامنے احتجاج کیا اور خودسوزی کی کوشش کی۔
خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر علی شیر خاصخیلی اس کے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو مبینہ طور پر لے جا کر لاپتا کر چکے ہیں۔ خاتون کے مطابق وہ گزشتہ تین روز سے بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس سے رابطہ کر رہی ہے، تاہم تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
انہوں نے بتایا کہ بی سیکشن پولیس نے علی شیر خاصخیلی کو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا، لیکن اس کے باوجود بچوں کی بازیابی کے لیے مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔
احتجاج کے دوران خاتون نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑکنے کی کوشش کی، جس پر وہاں موجود افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں خاتون بے ہوش ہو کر گر پڑیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی، جبکہ خاتون نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔
نمایاں خبریں
Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally