ٹنڈو آدم: چار بچوں کی ماں کا سسرال والوں پر مبینہ تشدد کا الزام، تحفظ اور انصاف کا مطالبہ

فاروق اعظم مغل

ٹنڈوآدم کے جٹیا پاڑے کی رہائشی چار بچوں کی ماں مسمات روبینہ زوجہ شاہد شیخ نے پریس کلب پہنچ کر سسرال والوں کے خلاف مبینہ تشدد اور دھمکیوں کی شکایت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
روبینہ نے میڈیا کو بتایا کہ سسرال والے معمولی باتوں پر اکثر اسے اور اس کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ تین روز قبل بھی دیوروں، ساس اور نند نے مبینہ طور پر اسے اور اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوئے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق اس نے شوہر کو شکایت کی مگر کوئی کارروائی نہ ہوئی، بعد ازاں تھانے پر بھی درخواست دی لیکن پولیس نے مبینہ طور پر اسے گھریلو معاملہ قرار دے کر واپس بھیج دیا۔
روبینہ نے الزام عائد کیا کہ سسرال والے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ شوہر بھی ان کا ساتھ دے رہا ہے۔ اس نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔
نمایاں خبریں
Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally