LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سانگھڑ: 100 سے زائد مستحق اور معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم

سانگھڑ:   100 سے زائد مستحق اور معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم

منور شاہین

22-Aug-2026
|

سانگھڑ:   100 سے زائد مستحق اور معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم

سانگھڑ میں 100 سے زائد مستحق اور معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم، خصوصی افراد کی سہولت کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ عطاء مری کی کاوشوں سے مستحق اور معذور افراد میں 100 سے زائد ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی،

تقریب کا اہتمام زکوٰۃ عشرہ چیئرمین ذوالفقار چانڈیو کی جانب سے کیا گیا، جس کی مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری تھیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارا جاوید سمیت سیاسی، سماجی اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی،

تقریب کے دوران ضلع بھر سے آنے والے مستحق اور خصوصی افراد میں 100 سے زائد ویل چیئرز تقسیم کی گئیں، ویل چیئرز ملنے پر مستحق افراد اور ان کے اہلخانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا اور مزید ضرورت مند افراد کو بھی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویل چیئرز کی فراہمی سے معذور افراد کو نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی اور وہ اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات زیادہ بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے،

مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے کے محروم اور مستحق طبقات کی مدد صرف ایک فرد یا ادارے کی نہیں بلکہ اجتماعی ذمہ داری ہے، اس لیے مخیر حضرات، سیاسی و سماجی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر بنانا چاہیے،

تقریب کے شرکاء نے شازیہ عطاء مری کی کاوشوں اور ویل چیئرز کی تقسیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے فلاحی اقدامات سے خصوصی افراد کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملتی ہے، شرکاء نے مستحق اور معذور افراد کی مزید معاونت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی زور دیا

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp