LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سانگھڑ: 10 ماہ کے بچے کی ہلاکت، مبینہ طبی غفلت پر انکوائری کمیٹی قائم

سانگھڑ: 10 ماہ کے بچے کی ہلاکت، مبینہ طبی غفلت پر انکوائری کمیٹی قائم

منور شاہین

21-Aug-2026
|

سانگھڑ: 10 ماہ کے بچے کی ہلاکت، مبینہ طبی غفلت پر انکوائری کمیٹی قائم

سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں 10 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر لواحقین نے مبینہ طبی غفلت کے خلاف لاش پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

لواحقین کا الزام ہے کہ بچے کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود اسے بروقت اور مناسب طبی امداد فراہم نہیں کی گئی، جس کے باعث اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او سانگھڑ ڈاکٹر فاروق آرائیں نے تین ڈاکٹروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کردی، جسے علاج کا ریکارڈ اور متعلقہ عملے کے بیانات کا جائزہ لے کر 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق غفلت ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار ڈاکٹر یا عملے کے خلاف قانون اور محکمانہ ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp