LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

سانگھڑ: زرینہ بروہی کی لاش چوتھے روز بھی برآمد نہ ہو سکی، ورثاء کا احتجاج

سانگھڑ: زرینہ بروہی کی لاش چوتھے روز بھی برآمد نہ ہو سکی، ورثاء کا احتجاج

منور شاہین

07-Oct-2026
|

سانگھڑ: زرینہ بروہی کی لاش چوتھے روز بھی برآمد نہ ہو سکی، ورثاء کا احتجاج

سانگھڑ کے قریب کھپرو کینال میں پاؤں پھسلنے کے باعث ڈوبنے والی 18 سالہ زرینہ بروہی کی لاش چوتھے روز بھی برآمد نہ ہو سکی، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید پریشانی اور غم میں مبتلا ہیں۔

گاؤں دلیل شر کے قریب کھپرو کینال میں زرینہ بروہی کی لاش کی تلاش کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، تاہم ورثاء کے مطابق کچھ دیر تلاش کے بعد ٹیمیں واپس روانہ ہوگئیں۔ اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا کہ ریسکیو کارروائی مؤثر انداز میں نہیں کی گئی اور صرف فوٹو سیشن تک محدود رہی۔

ورثاء کا مزید کہنا ہے کہ آبپاشی حکام کی جانب سے پانی کا بہاؤ کم کرنے کے بجائے بڑھا دیا گیا، جس کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ریسکیو حکام نے بھی تیز پانی کے بہاؤ کو تلاش کے عمل میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب زرینہ بروہی کی لاش نہ ملنے پر ورثاء اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے میرپورخاص روڈ بلاک کردیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

زرینہ کے بزرگ والدین گزشتہ چار روز سے کھپرو کینال کے بند پر بیٹھے اپنی بیٹی کی لاش ملنے کے منتظر ہیں۔ غم سے نڈھال اہلِ خانہ نے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے اپیل کی ہے کہ جدید آلات اور ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے ہنگامی بنیادوں پر سرچ آپریشن کیا جائے اور ان کی بیٹی کی لاش تلاش کرکے آخری رسومات کے لیے ان کے حوالے کی جائے۔

ورثاء اور علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی اور ریسکیو اداروں سے پانی کا بہاؤ فوری کم کرنے اور مؤثر سرچ آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp