سانگھڑ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں نجی این جی اوز یونیسیف کے نمائندوں کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ایم این اے شازیہ مری کی کاوشوں سے قائم کئے جانے والے انتہائی نگہداشت زچہ و بچہ وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا یونیسیف کے نمائندوں نے دورہ کیا
جس میں یونیسیف کے چیف ہیلتھ ڈاکٹر گنٹربوسری یونیسیف تاجکستان کی ہیلتھ منیجر ڈاکٹر سفینہ عبداللویوا شامل تھیں اس موقع پر یونیسیف کے نمائندوں نے اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، زچہ و بچہ کی نگہداشت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر ڈاکٹر آفتاب اعظم سریوال نے یونیسیف کے نمائندوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے مختلف شعبہ جات، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں زچہ و بچہ کی بہتر نگہداشت اور علاج معالجے کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں یونیسیف کے نمائندوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کے حوالے سے انتظامیہ کی کاوشوں کا جائزہ لیا

دورے کے دوران اسپتال انتظامیہ اور یونیسیف کے نمائندوں کے درمیان زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
جبکہ اس موقع ڈاکٹر اللہ ورایو بوزدار، ڈاکٹر ذوالفقار، فائزہ خاصخیلی، شنکر لال مالہی ودیگر موجود تھے آخر میں ڈاکٹر آفتاب آعظم سریوال کی جانب سے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی پیش کئے



