LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سانگھڑ: موٹر سائیکل سوار نوجوان فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار

سانگھڑ: موٹر سائیکل سوار نوجوان  فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار

منور شاہین

24-Aug-2026
|

سانگھڑ: موٹر سائیکل سوار نوجوان  فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار

سانگھڑ کے قریب منگلی تھانے کی حدود چک نمبر 32 روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان شیر جان مگھنہار جاں بحق ہوگیا

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب منگلی تھانے کی حدود چک نمبر 32 روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان شیر جان مگھنہار جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کو تین گولیاں لگیں، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی منگلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو پولیس موبائل کے ذریعے فوری طور پر سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی،

تشویشناک حالت کے باعث شیر جان مگھنہار کو مزید علاج کے لیے نواب شاہ ریفر کیا گیا، تاہم وہ اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ورثاء کے مطابق مقتول شیر جان مگھنہار جام صاحب میں جام ظہور بروہی کی زمین پر رہائش پذیر تھا

ان کا کہنا ہے کہ شیر جان اپنی پھوپھو اور بہن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر چک نمبر 32 سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے،

دوسری جانب مقتول کے ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائرنگ کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید معلومات سامنے آسکیں گی

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp