LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سانگھڑ: صرافہ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس، الیکشن اور کاروباری نظم و ضبط سمیت اہم امور پر غور

سانگھڑ:  صرافہ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس، الیکشن اور کاروباری نظم و ضبط سمیت اہم امور پر غور

منور شاہین

20-Aug-2026
|

سانگھڑ:  صرافہ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس، الیکشن اور کاروباری نظم و ضبط سمیت اہم امور پر غور

سانگھڑ صرافہ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس، الیکشن اور کاروباری نظم و ضبط سمیت اہم امور پر غور کیا گیا تفصیلات کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن سانگھڑ کے صدر رانا یوسف کی قیادت میں الوحید میرج ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

جس میں صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی، اجلاس میں یونین کے انتظامی امور، آئندہ انتخابات، یونین کے فیصلوں کی پابندی اور کاروباری معاملات سے متعلق مختلف اہم نکات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، اجلاس کے دوران صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر رانا یوسف نے مختلف ایجنڈے ممبران کے سامنے پیش کیے

جن پر شرکاء نے اپنی اپنی آراء اور تجاویز کا اظہار کیا، اجلاس میں صرافہ یونین کے آئندہ انتخابات کے انعقاد، یونین کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی اور یونین کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی،

اجلاس میں جمعہ کے روز صرافہ مارکیٹ میں مکمل کاروبار بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس حوالے سے بعض دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر یونین کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھنے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

جبکہ ایسے دکانداروں کے ساتھ مکمل لین دین پر پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر رانا یوسف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کے فیصلے تمام ممبران کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں

اس لیے ہر رکن پر لازم ہے کہ وہ طے شدہ فیصلوں اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کرے، انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور صرافہ مارکیٹ میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے یونین کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اجلاس کے دوران ممبران نے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں اور یونین کے مستقبل کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

اجلاس میں پیش کیے گئے بعض فیصلوں اور تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید مشاورت بھی متوقع ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونین کے اجتماعی مفاد اور صرافہ برادری کے بہتر کاروباری ماحول کے لیے باہمی اتحاد، مشاورت اور نظم و ضبط کو ترجیح دی جائے گی

جبکہ اس موقع پر عبدالرحمان آرائیں، زاہد چوہان، حامد اعوان، رانا کاشف، رانا خضر، زوالفقار قریشی، ارسلان، آصف قریشی، رانا دلدار، رانا اسلم، رانا سمیع اللہ، منورشاہین ودیگر موجود تھے

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp