LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

ہونہار طالبہ لائبہ پرویز ایک دن کیلئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی

 ہونہار طالبہ لائبہ پرویز ایک دن کیلئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی

منور شاہین

19-Aug-2026
|

 ہونہار طالبہ لائبہ پرویز ایک دن کیلئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی

سانگھڑ میں طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریری مقابلہ ہونہار اور کامیاب طالب علم کو ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید احسن اقدام سانگھڑ کی تاریخ میں پہلی بار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں 12 اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی

تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والی پائنٹ کالج کی طالبہ لائبہ پرویز کے لیے ایک دن کی ڈپٹی کمشنر بننے کا اعلان کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ تقریب اسسٹنٹ کمشنر زیر تربیت ثناء شفقت کی نگرانی میں منعقد کی گئی

کامیاب ہونے والی طالبات لائبہ پرویز نے اس موقع پر محکمہ اطلاعات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نے تاریخی فیصلہ کیا ہے جس سے طلبہ و طالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا اور بچے زیادہ محنت اور لگن سے اپنی تعلیم پر توجہ دیں گے

اس موقع پر گورنمينٽ و پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر کی بڑی تعداد موجود تھی.ثناء شفقت نے کہا کہ چند روز میں باقاعدہ لائبہ کو ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر مقرر کیا جائے گا

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp