LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

سانگھڑ: ملازمین کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج، بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

سانگھڑ: ملازمین کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج، بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

منور شاہین

05-Oct-2026
|

سانگھڑ: ملازمین کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج، بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

سانگھڑ میں پاکستان ورکرز فیڈریشن سندھ ریجن سانگھڑ اور پراونشل ہائی ویز ڈویژن ٹریڈ یونین سانگھڑ کی جانب سے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے شرکت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

احتجاج میں آبپاشی، محکمہ صحت، ایل بی او ڈی، واپڈا، ہائی ویز، تعلیم سمیت مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین شریک ہوئے۔ اس موقع پر غلام رسول چھڄڙو، غلام مصطفیٰ شینو، خان محمد نظامانی، فضل امین، غلام حیدر سومرو، شیر محمد نظامانی، اعجاز مغل، مصری بھنڀرو، راشد نظامانی، قربان خاصخیلی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ حکمران تمام سرکاری محکموں کو نجکاری کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، جس کے باعث چھوٹے ملازمین کے مسائل حل نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے، خواہ اس کے لیے انہیں سڑکوں پر نکلنا پڑے یا جیل جانا پڑے۔

ملازمین رہنماؤں نے کہا کہ ٹائم اسکیل کا مسئلہ تاحال حل نہیں کیا گیا، جبکہ سن کوٹہ اور فوتی کوٹہ پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ ان کا الزام تھا کہ ٹریژری آفس میں چھوٹے ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے اور رشوت کے بغیر آئی ڈیز کھولنے میں رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔

مقررین نے مزید الزام عائد کیا کہ مختلف محکموں میں افسران دفاتر میں موجود رہنے کے بجائے بنگلوں سے دفتری امور چلا رہے ہیں اور بل پاس کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی محکمے میں مبینہ طور پر رشوت لینے والے افسر کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ہائی ویز کے حوالے سے ملازمین رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کی اربوں روپے مالیت کی مشینری خراب ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق مشینری کی مرمت کرانے کے بجائے اسے ناکارہ قرار دے کر بااثر افراد کو نیلام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

ملازمین رہنماؤں نے اعلان کیا کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کو متحد کرکے مطالبات کی منظوری کے لیے بھرپور تحریک چلائی جائے گی اور مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp