سانگھڑ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا. جس میں ضلع بھر کے افسران سمیت خفیہ اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی اور اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پرویز قریشی اور سارجنٹ اشرف نے ضلع بھر میں کی گئی کارروائیوں اور ٹریفک کی روانی کے بارے بریفنگ دی. اس کے علاوہ اجلاس میں NPVE پالیسی 2024 پر مؤثر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا تاکہ معاشرے سے پُر تشدد واقعات کا خاتمہ کیا جاسکے
اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور پالیسی کے تحت جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ این پی وی ای پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنائیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں شدت پسندی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس پالیسی پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کی روکتھام اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا
جبکہ تعلیمی اداروں اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ رابطے بڑھائے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے پیش رفت رپورٹس جمع کروائیں تاکہ عملدرآمد کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کو ہدایت کی کی ڈجیٹل والٹ اور خواتین سروے کے لیے اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ این پی وی ای پالیسی 2024 کے مکمل نفاذ کے لیے ہر ممکن اقدامات سمیت صنفی تشدد کے روکتھام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی
انہوں نے ضلع میں موجود میڈیا ہاؤسز اور نمائندگان سے بھی اپیل کی کہ وہ حقیقی رپورٹنگ کے لیے محکمہ اطلاعات کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیں تاکہ دشمن کے جھوٹے بیانیہ اور پروپگینڈہ کا منہ تھوڑ جواب دیا جاسکے



