LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

سانگھڑ: کنڈا کنکشنز اور بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی

سانگھڑ: کنڈا کنکشنز اور بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی

منور شاہین

07-Oct-2026
|

سانگھڑ: کنڈا کنکشنز اور بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی

بجلی کی چوری کے خاتمے، غیر قانونی کنڈا کنکشنز کے خلاف مؤثر کارروائی اور بجلی کے واجبات کی وصولی کے لیے ایس ڈی او سانگھڑ ارشاد لغاری کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے اور صارفین کو بلا تعطل بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بجلی کے غیر قانونی استعمال اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایس ڈی او ارشاد لغاری کی جانب سے بجلی چوری اور غیر قانونی کنڈا کنکشنز کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں بجلی کے کنکشنز کی چیکنگ کی جا رہی ہے

جبکہ غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس کے باعث بجلی کے نظام پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین بھی متاثر ہوتے ہیں

ایس ڈی او سانگھڑ ارشاد لغاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے صارفین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بجلی کے بل مقررہ وقت پر ادا کریں اور غیر قانونی کنکشن یا کنڈے کے استعمال سے مکمل طور پر گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کسی خاص فرد، علاقے یا طبقے تک محدود نہیں بلکہ قانون اور محکمہ کے قواعد کے مطابق بلاامتیاز جاری رہے گی

ہمارا مقصد صرف کارروائی کرنا نہیں بلکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنانا، لائن لاسز میں کمی لانا اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، ارشاد لغاری نے مزید کہا کہ اگر کسی صارف کو بجلی کے بل، میٹر، کنکشن، وولٹیج، لوڈ یا کسی دوسرے متعلقہ معاملے میں مسئلہ درپیش ہو تو وہ محکمہ کے متعلقہ افسران سے رابطہ کرے

صارفین کی جائز شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سن کر ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ بجلی کے ساتھ تعاون کریں، اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوری کی حوصلہ شکنی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں

ارشاد لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ اور صارفین کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔ شہری اگر بجلی چوری کی نشاندہی کریں اور اپنے بل باقاعدگی سے ادا کریں تو اس سے نہ صرف بجلی کے نظام میں بہتری آئے گی بلکہ صارفین کو بھی بہتر اور مستحکم بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی

دوسری جانب مقامی شہریوں، تاجروں، سماجی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بجلی چوری اور کنڈا کنکشنز کے خلاف جاری کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp