LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سانگھڑ: پیرومل میں مویشی چرانے کے معاملے پر مسلح جھگڑا 11 افراد زخمی

سانگھڑ: پیرومل میں مویشی چرانے کے معاملے پر مسلح جھگڑا 11 افراد زخمی

منور شاہین

21-Aug-2026
|

سانگھڑ: پیرومل میں مویشی چرانے کے معاملے پر مسلح جھگڑا 11 افراد زخمی

سانگھڑ کے نواحی علاقے پیرومل تھانے کی حدود گاؤں جاگیر میں زرعی زمین پر مویشی چرانے کے معاملے پر بگٹی برادری کے دو گروپوں میں تصادم گولیاں اور کلہاڑی کے وار سے 11 افراد زخمی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے پیرومل تھانے کی حدود گاؤں جاگیر میں زرعی زمین پر مویشی چرانے کے معاملے پر بگٹی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے مجموعی طور پر 11 افراد گولیاں اور کلہاڑیوں کے وار سے زخمی ہوگئے

جنہیں فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال سانگھڑ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں علی اکبر، احسان، عرفان، غمشاد، غلام رسول، غلام حسین، عبدالرزاق، اختر اور عباس بگٹی ودیگر شامل ہیں

تمام زخمیوں کا تعلق بگٹی برادری سے بتایا جارہا ہے دوسری جانب تین افراد کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ ریفر کیا جارہا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے

جبکہ پیرومل پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات شروع کردیے، پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp