LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

قلات: سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بحفاظت بازیاب

قلات: سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بحفاظت بازیاب

ویب ڈیسک

19-Sept-2026
|

تازہ ترین

قلات: سیکورٹی فورسز کا بڑا آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بحفاظت بازیاب

قلات کے قریب قومی شاہراہ این-25 پر دہشت گردوں کی جانب سے عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے اور مسافروں کو نشانہ بنانے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے قومی شاہراہ پر ایک عارضی چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی، جہاں سے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی کارروائیاں کی جا رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کلیئر کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، جبکہ 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ ساتھیوں اور دیگر ٹھکانوں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی آپریشن بدستور جاری ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp