آئی سی سی پر پاکستانی راج ، محسن نقوی اگلے چیئرمین ؟ سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک
کھیل

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین محسن نقوی کا نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے آئندہ چیئرمین کے طور پر زیرِ بحث آ رہا ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موجودہ چیئرمین جے شاہ کے بعد محسن نقوی 2028 سے 2032 تک آئی سی سی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس ممکنہ پیشرفت کو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پاکستانی شخصیت اس اہم عالمی عہدے تک پہنچتی ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان کی ساکھ بہتر ہوگی بلکہ عالمی کرکٹ میں اس کا اثر و رسوخ بھی بڑھے گا۔
یاد رہے کہ محسن نقوی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کی قیادت میں کئی اہم فیصلے سامنے آئے ہیں، جنہیں کرکٹ حلقوں میں خاصی توجہ حاصل ہوئی۔
دوسری جانب بعض صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوتے ہیں تو ایشین کرکٹ کو مزید تقویت مل سکتی ہے اور پاکستان کے لیے عالمی سطح پر نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، اور حتمی فیصلہ آئی سی سی کے بورڈ اور رکن ممالک کی منظوری کے بعد ہی ہوگا-
نمایاں خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز 186 رنز کا تعاقب نہ کرسکی، لاہور قلندرز کی 20 رنز سے فتح

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی حیدرآباد کنگزمین کیخلاف 6 وکٹوں سے فتح

پی ایس ایل 11: معاذ صداقت تیز ترین ففٹی بنانے والوں کی فہرست میں شامل

صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز ، پلیئر آف دی میچ قرار
