مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رات گئے ہونے والے دھماکوں سے مزید دو رابطہ پل تباہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے ژلی کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل اور ژلی قبرستان کے قریب ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکوں کی نوعیت اور شدت سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلوچستان میں آمدورفت اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔








