LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکورٹی صورتحال پر بریفننگ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکورٹی صورتحال پر بریفننگ

ویب ڈیسک

31-Jan-2026 |

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکورٹی صورتحال پر بریفننگ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔

وزیر داخلہ کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور ہیڈ کمانڈر کوئٹہ بھی شریک ہوئے۔

محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا اور دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

نمایاں خبریں