LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

انٹر بورڈ کراچی نے بارہویں آرٹس ریگولر کے نتائج جاری کر دیے، طالبات نے میدان مار لیا

انٹر بورڈ کراچی نے بارہویں آرٹس ریگولر کے نتائج جاری کر دیے، طالبات نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک

07-Aug-2026
|

تازہ ترین

انٹر بورڈ کراچی نے بارہویں آرٹس ریگولر کے نتائج جاری کر دیے، طالبات نے میدان مار لیا

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی اور تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج، نارتھ ناظم آباد کی طالبہ انشراح بنت محمد توفیق نے 1100 میں سے 926 نمبر حاصل کرکے اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کونکر ولیج، گڈاپ کے طالب علم عاقب رزاق نے 919 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج کی طالبہ حمیرا بنت محمد شاکر لاکھانی نے 918 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب طلبہ، والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی نمایاں کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ سندھ میں تعلیمی معیار بہتر ہو رہا ہے۔

انہوں نے بالخصوص گورنمنٹ ڈگری کالج کونکر ولیج گڈاپ کے طالب علم کی کامیابی کو اساتذہ کی محنت، ادارے کی مؤثر رہنمائی اور طالب علم کی لگن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp