LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

فرانس میں طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، 500 سے زائد اسکولوں میں 3 ہزار اساتذہ تعینات کرنے کا اعلان فرانس میں

فرانس میں طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، 500 سے زائد اسکولوں میں 3 ہزار اساتذہ تعینات کرنے کا اعلان فرانس میں

ویب ڈیسک

09-Oct-2026
|

تعلیم

فرانس میں طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، 500 سے زائد اسکولوں میں 3 ہزار اساتذہ تعینات کرنے کا اعلان فرانس میں

فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے بعد حکومت نے 500 سے زائد ہائی اسکولوں میں 3 ہزار متبادل اساتذہ تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیرِ تعلیم ایدوار ژیفرے نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا کرنے والے تعلیمی اداروں میں آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں کے دوران نئے اساتذہ بھیجے جائیں گے۔

وزیرِ تعلیم کے مطابق 114 ہائی اسکولوں کو انتہائی سنگین صورتحال کے باعث ’سرخ‘ جبکہ تقریباً 400 اداروں کو ’نارنجی‘ زمرے میں رکھا گیا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانس میں طلبہ اساتذہ کی کمی اور تعلیمی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp