انجمن اتحادِ عباسیہ پاکستان میرپورخاص ڈویژن کا اہم اجلاس

نمائندہ نیوز پوائنٹ

میرپورخاص میں انجمن اتحادِ عباسیہ پاکستان میرپورخاص ڈویژن کا اہم اجلاس ڈویژنل صدر نعیم عباسی کی زیرِ صدارت ریاض عباسی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے نائب صدر اکبر عباسی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ انجمن کے عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی امور، برادری کو درپیش مسائل، باہمی رابطوں کے فروغ اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انجمن اتحادِ عباسیہ پاکستان** عباسی برادری سمیت تمام افراد کے جائز مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور سماجی خدمت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران نے کہا کہ اتحاد، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے گا تاکہ برادری کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
اس موقع پر انجمن کے عہدیداران میں صدر محمد ناصر عباسی، سینئر نائب صدر محمد شفیع عباسی، نائب صدر راجہ عباسی، جنرل سیکریٹری ریاض عباسی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد زوہیب عباسی، فنانس سیکریٹری فرمان عباسی، انفارمیشن سیکریٹری شاویز عباسی اور پریس سیکریٹری کاشف عباسی سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔
آخر میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عباسی برادری کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
نمایاں خبریں
Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally