ژوب: اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر حکومت کے ساتھ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ژوب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر حکومت واقعی مسئلے کا حل چاہتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کرانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مذاکرات کا عمل مسائل کے مکمل حل تک جاری رکھنے کی ضمانت دیتے ہیں۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی جو ہدایات دیں گے، اپوزیشن وہی مؤقف حکومت کے سامنے پیش کرے گی۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی تلاش کیا جانا چاہیے اور بات چیت کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔








