LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی

سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی

ویب ڈیسک

10-Aug-2026
|

تازہ ترین

سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 349 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 77 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 903 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 66 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 5 ہزار 918 روپے ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث سرمایہ کاروں اور صارفین کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ کی جانب مرکوز ہوگئی ہے، جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ہونے والی تبدیلیاں مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp