ڈگری ٹاؤن کمیٹی کا 47 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش

نمائندہ نیوز پوائنٹ

ڈگری ٹاوُن۔کمیٹی کا مالی سال 2026-27 کا 24 لاکھ 24 ہزار 586 روپے 95 پیسے سرپلس (بچت) بجٹ ٹاؤن کمیٹی ڈگری کے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ڈگری میر ذوالفقار علی خان نے پیش کردیا ۔
بجٹ میں کل آمدن کا تخمینہ 47 کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار 442 روپے 95 پیسے لگایا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 46 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 856 روپے لگایا گیا ہےجس کے نتیجے میں 24 لاکھ چوبیس ہزار روپے586 روپے سرپلس رھنے کی امید ظاہرکی گئی ہے-
بجٹ دستاویز کے مطابق آمدنی کا سب سے بہترین ذریعہ آکٹرائے ضلع کونسل کی گرانٹ ہے جس میں سے 42 کروڑ روپے وصول ہونے کی امید ہے جبکہ دکانوں اور مارکیٹوں کے کرائے کی مد میں ایک کروڑ روپے، واٹر سپلائی چارجز کی مد میں 51 لاکھ روپے، سبزی منڈی کی دلالی سے 55 لاکھ روپے، سالانہ فیس میں سے 10 لاکھ روپے، جذبی فیس میں سے50 لاکھ روپے ،اشتہارات کی فیس میں سے 25 لاکھ روپے ، پارکنگ فیس سے 20 لاکھ روپے، ٹرانسفر فیس میں سے اٹھ لاکھ روپے اس کے علاوہ اور بلدیاتی کاموں کی مد میں بھی امدنی حاصل کی جائے گی-
اخراجات کی تنخواہوں اور الاؤسز کے لیئے تین کروڑ 80 لاکھ روپے پینشن کے لیے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے صفائی ستھرائی اور سینٹری کاموں کے لیے 74 لاکھ روپے مرمت اور مینٹیننس کے لیے 70 لاکھ روپے مرمت اور مینٹیننس کے لیے 70 لاکھ روپے پیٹرول ڈیزل کے لیے 60 لاکھ روپے اسٹریٹ لائٹ کی دیکھ بھال کے لیے 45 لاکھ روپے گاڑیوں کی مرمت کے لیے 45 لاکھ روپے جبکہ دفتری انتظامی ادویات قانونی اور دیگر بلدیاتی معلومات کے لیے رقم مختص کی گئی ہے-
بجٹ پیش کرتے ہوئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ڈگری میر ذوالفقار علی خان تالپور نے مزید کہا کہ ڈگری کے شہریوں کو مزید بہتر بلدیاتی سہولت فراہم کرنے کے لیے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنانے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیحات میں شامل ہیں جب کہ نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے عوام خدمت اور معیار کو مذید بہتر بنایا جائے گا-
نمایاں خبریں
Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally