ڈگری: اسسٹنٹ کمشنر کا فلٹر پلانٹس کا دورہ، بند پلانٹس جلد فعال کرنے کی ہدایت

نمائندہ نیوز پوائنٹ

ڈگری: اسسٹنٹ کمشنر کا فلٹر پلانٹس کا دورہ، بند پلانٹس جلد فعال کرنے کی ہدایت
ڈگری میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ڈگری اختر علی لاشاری نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عملے کے ہمراہ شہر میں قائم مختلف سرکاری فلٹر پلانٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہیں بریفنگ دی گئی کہ تحصیل ڈگری میں سرکاری سطح پر مجموعی طور پر چھ فلٹر پلانٹس نصب ہیں، تاہم ان میں سے تین مختلف وجوہات کی بنا پر طویل عرصے سے غیر فعال ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہسپتال ڈگری میں نصب آر او (RO) فلٹر پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ بجلی کا کنکشن نہ ہونے کے باعث یہ فلٹر پلانٹ کئی برسوں سے بند پڑا ہے اور عوام اس کی سہولت سے محروم ہیں۔

اس موقع پر اختر علی لاشاری نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ تحصیل ہسپتال میں آر او فلٹر پلانٹ کو درپیش بجلی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور پلانٹ کو جلد از جلد فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پینے کے لیے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہر کے دیگر غیر فعال فلٹر پلانٹس کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
نمایاں خبریں
Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally