LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

نگہبان سینٹرز اور رمضان بازاروں میں ریسکیو 1122 کا جامع ایمرجنسی کور پلان نافذ

نگہبان سینٹرز اور رمضان بازاروں میں ریسکیو 1122 کا جامع ایمرجنسی کور پلان نافذ

ویب ڈیسک

17-Feb-2026
|

نگہبان سینٹرز اور رمضان بازاروں میں ریسکیو 1122 کا جامع ایمرجنسی کور پلان نافذ

شورکوٹ :رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو محفوظ اور بروقت ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےحکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ نگہبان سینٹرز اور رمضان بازاروں میں ریسکیو 1122 کی طرف سے ایک جامع اور مؤثر ایمرجنسی کور پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا ہے کہ اس خصوصی ایمرجنسی پلان کے تحت ضلع بھر میں قائم تمام نگہبان سینٹرز اور رمضان بازاروں پر تربیت یافتہ ایمرجنسی اسٹاف، ایمبولینس سروس اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال، طبی ایمرجنسی، آگ لگنے کے واقعہ یا دیگر حادثات کی صورت میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار جدید طبی آلات اور ایمرجنسی کٹس سے لیس ہوں گے اور نگہبان سینٹرز میں آنے والے شہریوں، تاجروں اور انتظامیہ کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں گے، اس کے علاوہ ریسکیو کنٹرول روم کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران نگہبان سینٹرز میں رش کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

نمایاں خبریں