صوبائی وزراء اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی پارس ہاؤس آمد، سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات

فاروق اعظم مغل

سانگھڑ : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور صوبائی وزراء نے پارس ہاؤس سانگھڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر فدا حسین ڈیرو اور سابق رکن قومی اسمبلی سانگھڑ نوید ڈیرو سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، صوبائی وزیر قاسم نوید قمر، رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی اور پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجو شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سانگھڑ ضلع کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے ضلع میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے باہمی مشاورت کے ذریعے سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال کرنے پر زور دیا۔ ملاقات کو ضلع سانگھڑ کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
نمایاں خبریں
Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally