مبینہ پولیس مقابلہ، منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

فاروق اعظم مغل

ٹنڈوآدم: بی سیکشن پولیس نے لانڈھی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے اور اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت علی شیر خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے ساتھی مظہر عرف مزار ھکڑو اور غلام نبی ھکڑو موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے حیدرآباد اسپتال روانہ کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف مبینہ پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
نمایاں خبریں
Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally