LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی 4 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی 4 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

31-Jan-2026 |

پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی 4 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شبِ برات کی مناسبت سے 4 فروری کو سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں قائم تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیل کا فیصلہ مذہبی تقدس اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شہری شبِ برات کی عبادات اور دیگر مذہبی سرگرمیاں اطمینان سے ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔

نمایاں خبریں