LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندستان کیخلاف کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندستان کیخلاف کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک

17-Aug-2026
|

پاکستان

سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندستان کیخلاف کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنۃ الہندستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12 کلو میٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp