LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

سانگھڑ کے قریب افسوسناک واقعہ، تالاب میں ڈوب کر دو سگی بہنوں سمیت تین لڑکیاں جاں بحق

سانگھڑ کے قریب افسوسناک واقعہ، تالاب میں ڈوب کر دو سگی بہنوں سمیت تین لڑکیاں جاں بحق

منور شاہین

09-Oct-2026
|

سانگھڑ کے قریب افسوسناک واقعہ، تالاب میں ڈوب کر دو سگی بہنوں سمیت تین لڑکیاں جاں بحق

سانگھڑ کے قریب منگلی تھانے کی حدود چک نمبر 76 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر کے باہر بنے تالاب میں نہاتے ہوئے دو سگی بہنوں سمیت تین لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، جبکہ تین کم عمر لڑکیوں کی اچانک موت کی خبر سے فضا سوگوار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے چک نمبر 76 میں تین لڑکیاں گھر کے باہر بنے تالاب میں ایک لڑکی کا پاؤں پھسل گیا ایک کو بچاتے ہوئے دو اور لڑکیاں پانی میں کود گئیں واقعے کی اطلاع ملنے پر تینوں لڑکیوں کو فوری طور پر تالاب سے نکال کر ہیڈکوارٹر اسپتال سانگھڑ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیتھ لیٹر جاری کردیا۔

جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت عائشہ، مروہ اور بان بی بی بروہی کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ تینوں لڑکیوں کا تعلق بروہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔

ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی تین لڑکیوں کی اچانک موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے، جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔ افسوسناک واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کردیا

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp