LogoSunday, May, 24, 2026

News Point PK

سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، پنجاب میں گرد آلود ہوائوں کیساتھ بارش کا سسٹم موجود

سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ،  پنجاب میں گرد آلود ہوائوں کیساتھ  بارش کا سسٹم موجود

ویب ڈیسک

23-May-2026
|

خاص خبریں

سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ،  پنجاب میں گرد آلود ہوائوں کیساتھ  بارش کا سسٹم موجود

سندھ میں گرمی کی شدت میں شدید اضافے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں بارش کا سسٹم تاحال موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں گرمی کی شدت بدستور قائم ہے، تاہم صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سسٹم بھی موجود ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں سہ پہر اور شام کے وقت تیز رفتار ہوائیں چلنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں پارہ 50 ڈگری تک چھونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آئندہ پورا ہفتہ (25 تا 31 مئی) درجہ حرارت میں 6 ڈگری تک کا اضافہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے بیشتر علاقوں میں پارہ 50 ڈگری تک چھو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں، کسانوں اور بزرگوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp