ایوانِ صدر میں حکومتی اتحاد کی اہم بیٹھک،بلاول بھٹو کے تحفظات دور، بجٹ تجاویز پر اتفاق

ویب ڈیسک
خاص خبریں

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مختلف بجٹ تجاویز پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی پیش کردہ بجٹ تجاویز منظور کرلیں، کشمیر کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے حکومت کو مذاکرات کا راستہ اپنانے کی تجویز دیدی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں جماعتوں کے درمیان ایوان صدر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت آصف علی زرداری نے کی۔ ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت موجود رہی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی، محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، معاون خصوصی رانا ثنا اللہ، بلاول بھٹو اور ان کی بجٹ کمیٹی کے ارکان، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور سمیت دیگر موجود تھے۔
صدر زرداری اور بلاول بھٹو نے تجویز دی تھی کہ آزاد کشمیر میں مذاکرات کا آغاز کیا جائے اور معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، آج اجلاس میں اس تجویز کو وزیراعظم کے سامنے رکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
اجلاس میں بجٹ سازی پر بھی بات ہوئی۔ کچھ دن قبل پیپلز پارٹی نے مختلف تجاویز حکومت کو پیش کی تھیں اور مطالبہ کیا تھا کہ ان تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے، بلاول بھٹو نے جو تجاویز پیش کی تھیں ان پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا جس کے سبب دوران اجلاس بلاول نے تحفظات کا اظہار کیا اور انہوں نے وزیراعظم سے ایک علیحدہ ملاقات بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کی سفارشات کی منظوری دے دیں گے۔
نمایاں خبریں
حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

گلگت بلتستان انتخابات ،مولانا فضل الرحمن کا انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار

لبنانی صدر کا اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر آنے کا مشورہ

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا بڑا اعلان، اسرائیل کیخلاف عسکری کارروائیاں روک دی گئی

صدر ٹرمپ کی درخواست پر بڑا سفارتی بریک تھرو،اسرائیل نے ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کرلیا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally