پاکستان کی ثالثی، امریکا ایران امن معاہدے کا حتمی مسودہ تیار، اعلان 24 گھنٹوں میں متوقع

ویب ڈیسک
تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے امید افزا کے بیانات کے بعد امریکی اخبار نے بھی باخبر ذرائع سے بڑی پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ بندی معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق کرچکے ہیں جس کا اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کی جانب سے تمام محاذوں پر جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے اتوار تک ایک امن معاہدے کا مسودہ فریقین کی رضامندی سئے دنیا کے سامنے آجائے گا۔
یہ بات مذاکراتی عمل سے واقف ایک قریبی ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسودے پر اتفاق ہفتے کی صبح ہی ہوچکا ہے۔ بس اب باضابطہ اعلان باقی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدہ طے پاجانے کی صورت میں فروری کے آخری روز سے جاری اس جنگ کا خاتمہ ممکن ہے جب کہ چھ ہفتوں سے جاری سیز فائر کی حیثیت بھی مستقل ہوجائے گی۔
نمایاں خبریں
وقت ہمارے حق میں ہے، غلطی کی گنجائش نہیں، مذاکرات میں جلد بازی نہ کی جائے ، ٹرمپ

کوئی بڑا فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگا، ایرانی صدر دو ٹوک اعلان

فیلڈ مارشل کی سفارتکاری ، پاکستان امن مذاکرات کیلئے ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران سے مذاکرات میں بڑی پیش رفت، فریقین امن معاہدے کے ڈرافٹ پر متفق ہوگئے،امریکی اخبار

امریکی صدر نے نیشنل سیکیورٹی ٹیم کا اجلاس بلالیا ، اتحادی کانفرنس کال میں شریک ہوں گے

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally