مولانا فضل الرحمٰن سے سہیل آفریدی کی ملاقات ، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک
پاکستان

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر آئے اور وزیراعلی نے شیخ ادریس کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کی۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شیخ ادریس کی بلندی درجات کے لے دعا اور فاتحہ خوانی کی اور اس موقع پر خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں صوبائی حقوق کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جہاں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان بھی موجود تھے اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے انجینئر ضیا الرحمان اور مولانا اسجد محمود شریک ہوئے۔
نمایاں خبریں
کوئٹہ ٹرین دھماکے میں سانگھڑ کے رہائشی دو فوجی جوان نادر اور دلدار بھی شہید

وزیر اعلیٰ سندھ کا کا کراچی کے بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کا دورہ، عظیم پورہ فلائی اوور 15 جون کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان

چمن پھاٹک کے قریب زوردار دھماکا ،ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید

بنوں، فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 16 دہشت گرد جہنم واصل ، 2 شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

خطے میں امن و استحکام کیلئے متحرک، پاکستان خلوص نیت سے امن عمل کا حصہ بن رہا ہے، شہباز شریف

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally