LogoSunday, May, 24, 2026

News Point PK

ایران مذاکرات کیلئے سنجیدہ ، ضرورت سے زیادہ امریکی مطالبات رکاوٹ ہیں، عباس عراقچی

ایران مذاکرات کیلئے سنجیدہ ، ضرورت سے زیادہ امریکی مطالبات رکاوٹ ہیں، عباس عراقچی

ویب ڈیسک

23-May-2026
|

بین الاقوامی

ایران مذاکرات کیلئے سنجیدہ ، ضرورت سے زیادہ امریکی مطالبات رکاوٹ ہیں، عباس عراقچی

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکا ماضی میں ٹوٹے ہوئے وعدوں، متضاد پالیسیوں اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے سفارت کاری کو نقصان پہنچا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی سے حصہ لے رہا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کسی بھی ملک کی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں استحکام کے لیے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp