وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 4 روزہ پر چین روانہ

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے۔
وزیر اعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے، سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کے لیے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔
بیجنگ میں وزیرِ اعظم کی چینی صدر شی جنپنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں ہونگی اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔
نمایاں خبریں
کوئٹہ ٹرین دھماکے میں سانگھڑ کے رہائشی دو فوجی جوان نادر اور دلدار بھی شہید

بنوں، فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 16 دہشت گرد جہنم واصل ، 2 شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

خطے میں امن و استحکام کیلئے متحرک، پاکستان خلوص نیت سے امن عمل کا حصہ بن رہا ہے، شہباز شریف

سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، پنجاب میں گرد آلود ہوائوں کیساتھ بارش کا سسٹم موجود

مولانا فضل الرحمٰن سے سہیل آفریدی کی ملاقات ، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally