کوئی بڑا فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگا، ایرانی صدر دو ٹوک اعلان

ویب ڈیسک
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں ہر اہم فیصلہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے فریم ورک کے تحت کیا جاتا ہے اور اس کے لیے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اندر ایسے بیانات، تجزیے یا مؤقف جو معاشرے میں تقسیم پیدا کریں، دراصل دشمن کے مقاصد کو تقویت دینے کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حساس صورتحال میں قومی اتحاد اور اجتماعی فیصلوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ملکی نظام کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے ایک متفقہ پالیسی اور اجتماعی اطاعت ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی بھی معاملے میں سپریم لیڈر اور قومی سلامتی کے اداروں کی رہنمائی سے ہٹ کر کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے عالمی سطح پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
نمایاں خبریں
وقت ہمارے حق میں ہے، غلطی کی گنجائش نہیں، مذاکرات میں جلد بازی نہ کی جائے ، ٹرمپ

فیلڈ مارشل کی سفارتکاری ، پاکستان امن مذاکرات کیلئے ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

ایران منجمد فنڈز کی بحالی اور مستقل پابندیوں کے خاتمے کا خواہاں،حزب اللہ اور اسرائیل جنگ بندی کا نکتہ بھی مجوزہ معاہدے میں شامل

فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران سے مذاکرات میں بڑی پیش رفت، فریقین امن معاہدے کے ڈرافٹ پر متفق ہوگئے،امریکی اخبار

امریکی صدر نے نیشنل سیکیورٹی ٹیم کا اجلاس بلالیا ، اتحادی کانفرنس کال میں شریک ہوں گے

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally