خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا بڑا اعلان، اسرائیل کیخلاف عسکری کارروائیاں روک دی گئی

ویب ڈیسک
تازہ ترین

ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں فی الحال روک دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملوں اور مبینہ جارحیت کے جواب میں عسکری کارروائیاں کی تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد لبنان کے عوام کی حمایت اور اسرائیل کو اس کی جارحیت کا جواب دینا تھا اور یہ جواب ’دردناک اور مؤثر تھا جس سے اسرائیل اور اس کے حامیوں کو سبق سیکھنا چاہیے۔
تاہم خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں اسرائیل نے اشتعال انگیزی یا حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے بغیر لگے لپٹے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے ایران اور اسرائیل کو فوری طور پر ایک دوسرے پر حملے روک دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
نمایاں خبریں
حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

گلگت بلتستان انتخابات ،مولانا فضل الرحمن کا انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار

لبنانی صدر کا اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر آنے کا مشورہ

صدر ٹرمپ کی درخواست پر بڑا سفارتی بریک تھرو،اسرائیل نے ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کرلیا

ایوانِ صدر میں حکومتی اتحاد کی اہم بیٹھک،بلاول بھٹو کے تحفظات دور، بجٹ تجاویز پر اتفاق

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally