LogoSunday, May, 24, 2026

News Point PK

کوئٹہ ٹرین دھماکے میں سانگھڑ کے رہائشی دو فوجی جوان نادر اور دلدار بھی شہید

کوئٹہ ٹرین دھماکے میں سانگھڑ کے رہائشی دو فوجی جوان نادر اور دلدار  بھی شہید

نمائندہ نیوز پوائنٹ

24-May-2026
|

خاص خبریں

کوئٹہ ٹرین دھماکے میں سانگھڑ کے رہائشی دو فوجی جوان نادر اور دلدار  بھی شہید

کوئٹہ کے قریب ٹرین میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں ضلع سانگھڑ کے دو فوجی جوان شہید ہوگئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں سوگ کی فضا چھاگئی اور اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہوگئے

سانگھڑ کے علاقے چک نمبر 2 پنجابی کے رہائشی پاک فوج کے جوان نادر جام ٹرین دھماکے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شہید کے گھر پہنچ گئی

دوسری جانب سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو کے علاقے 24 جمڑاؤ کے رہائشی فقیر حمزہ مہر کے بھائی، پاک فوج کے جوان دلدار عرف دلو مہر ولد شہزاد مہر بھی دھماکے میں شہید ہوگئے ذرائع کے مطابق دلدار مہر ڈیوٹی کے سلسلے میں سفر کررہے تھے کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا

شہید دلدار مہر کی شہادت کی خبر سنتے ہی 24 جمڑاؤ اور گردونواح میں فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ اہلِ خانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، علاقے کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

واضح رہے کہ کوئٹہ کے قریب ٹرین میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp