LogoSunday, May, 24, 2026

News Point PK

چمن پھاٹک کے قریب زوردار دھماکا ،ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید

چمن پھاٹک کے قریب زوردار دھماکا ،ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید

ویب ڈیسک

24-May-2026
|

پاکستان

چمن پھاٹک کے قریب زوردار دھماکا ،ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید

چمن پھاٹک کے قریب شٹل ٹرین کے گزرتے وقت زوردار دھماکے کے باعث اب تک ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید ہوگئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں، دھماکے سے ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز شہر بھر میں سنی گئی جبکہ قرب و جوار میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کینٹ سے آنے والی شٹل ٹرین چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی زد میں آئی، جس کے نتیجے میں انجن سمیت تین کوچز پٹڑی سے اتر گئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پھاٹک کے قریب پہلے سے ایک گاڑی کھڑی ہوئی تھی لیکن جیسے ہی ٹرین پھاٹک کے قریب پہنچی تو اس دوران دھماکا ہوگیا جس کے باعث ٹرین کے انجن کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق دھماکے میں شہادتوں کی تعداد 14 ہوگئی، شہداء میں ایف سی کے 3 جوان بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، حملہ امن دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے، عوامی مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

سول اسپتال ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس ٹرین گزرتے وقت ہوا ہے، ٹرین میں سوار مسافر عید کے چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹرک اور ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھی لگی، فائر بریگئیڈ کے عملے آگ بجھا دی۔

معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ واقعے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں، جیسے ہی مزید تفصیلات ملیں گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم عوام سے اپیل ہے وقوعہ جائے کے قریب جمع نہ ہوں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp