فیلڈ مارشل کی سفارتکاری ، پاکستان امن مذاکرات کیلئے ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

ویب ڈیسک
تازہ ترین

پاکستان ایک مرتبہ پھر امریکا اور ایران معاہدہ کرانے کے لیے عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی سفارت کاری اور دورہ ایران کے بعد امریکا و ایران کے درمیان معاہدہ کے امکانات بحال ہوگئے ہیں اور آئندہ چند روز میں دونوں ممالک میں اعلی سطح کے مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں ہوسکتے ہیں، اس حوالے سے جلد شیڈول دونوں ممالک سے مشاورت کے بعد باضابطہ طے کیا جائے گا، سفارتی حلقوں نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان باضابطہ سفارتی عمل اوپن کے بجائے بیک ڈور چینل کے زریعہ ہورہا ہے۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے دو مرتبہ اور پھر فیلڈ مارشل کے دوران ایران سمیت اعلی حکومتی حکام سے ملاقاتوں کے بعد اس بات کا امکان روشن ہوگیا ہے کہ ایران و امریکا کے درمیان مذاکراتی بیھٹک اسلام آباد میں دوبارہ ہوگی۔
امکان یے کہ آئندہ چند روز ممکنہ۔طور پر عیدالاضحی کے بعد باضابطہ اعلی وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی ۔سفارتی حلقوں کا کہنا یے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ اس روانڈ میں مذاکراتی عمل مکمل کرلیا جائے۔
اگر ضروری ہوا تو مذید نشست کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان کی کوشش ہے کہ مذاکراتی عمل کے باضابطہ آغاز سے قبل معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا جائے۔
اس حوالے سے تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر معاہدے کے فائنل روانڈ میں تمام امور طے پاگئے تو دونوں ممالک کے صدور یا اعلی شخصیات معاہدے کے دستخط کی تقریب میں شریک ہوسکتے ہیں۔
اس حوالے سے تمام امور کو میڈیا پر نہیں لایا جائے گا۔سفارتی حلقوں نے فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، اس حوالے سے ممکنہ طور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکراتی امور کے آپشنز پر کام یا تبدیلی کی جاسکتی یے۔
نمایاں خبریں
فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران سے مذاکرات میں بڑی پیش رفت، فریقین امن معاہدے کے ڈرافٹ پر متفق ہوگئے،امریکی اخبار

امریکی صدر نے نیشنل سیکیورٹی ٹیم کا اجلاس بلالیا ، اتحادی کانفرنس کال میں شریک ہوں گے

امریکا ایران مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل، ٹرمپ نے معاہدے کے قریب پہنچنے کا اشارہ دے دیا

پاکستان کی ثالثی، امریکا ایران امن معاہدے کا حتمی مسودہ تیار، اعلان 24 گھنٹوں میں متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، خطے میں امن پر تبادلہ خیال

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally