LogoSunday, May, 24, 2026

News Point PK

بنوں: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 8 دہشتگرد ہلاک

بنوں: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 8 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک

23-May-2026
|

پاکستان

بنوں: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 8 دہشتگرد ہلاک

بنوں کے تھانہ میریان کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آپریشن علی الصبح شروع کیا گیا، جس میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حصہ لیا۔ آپریشن کی براہ راست نگرانی ایس پی رورل بنوں نے کی، جبکہ دو ایس ڈی پی اوز اور ایس پی سی ٹی ڈی بھی موقع پر موجود رہے۔

دہشتگرد عناصر کی نقل و حرکت اور ممکنہ ٹھکانوں کی نگرانی کے لیے جدید ڈرون سرویلنس اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آپریشن کے دوران میرانشاہ روڈ پر آزاد منڈی کے قریب 10 کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم (IED) بھی برآمد ہوا، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ آئی ای ڈی آج ہونے والی روڈ اوپننگ ڈیوٹی کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا، تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی کی بروقت حکمت عملی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی بھی ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب آپریشن پر بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اور آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے لیے خصوصی انعامات کا بھی اعلان کیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp