صدر ٹرمپ کی درخواست پر بڑا سفارتی بریک تھرو،اسرائیل نے ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک
تازہ ترین

صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے مطالبے پر اسرائیل نے فوری طور پر ایران پر حملے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف جاری فضائی اور فوجی حملے فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف عسکری کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ اگر وہ میزائل حملے بند کردے تو اسرائیل بھی ایران پر مزید حملے نہیں کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کے بعد اسرائیل نے بھی فی الحال ایران کے خلاف اپنی عسکری کارروائیاں معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے-
رپورٹ کے مطابق ایک اور اسرائیلی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر کیا گیا تاہم اس نے واضح کیا کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوجی مہم جاری رہے گی اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
عہدیدار کے مطابق موجودہ صورتحال سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کا مرحلہ اختتام کے قریب ہے تاہم حتمی فیصلہ اسرائیلی سیاسی قیادت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پیر کے روز ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران نے عندیہ دیا تھا کہ اگر اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں روک دے تو ایران بھی اسرائیل پر حملے بند کر سکتا ہے۔
نمایاں خبریں
حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

گلگت بلتستان انتخابات ،مولانا فضل الرحمن کا انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار

لبنانی صدر کا اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر آنے کا مشورہ

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا بڑا اعلان، اسرائیل کیخلاف عسکری کارروائیاں روک دی گئی

ایوانِ صدر میں حکومتی اتحاد کی اہم بیٹھک،بلاول بھٹو کے تحفظات دور، بجٹ تجاویز پر اتفاق

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally